کراچی : کلفٹن اور ڈیفنس فیز 6 سے نکاسی نہ ہوسکی
کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن ڈی ایچ اے فیزسکس میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی کی تاحال نکاسی نہیں ہوسکی،
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او نے بتایا عملہ کام کر رہا ہے جلد پانی کی نکاسی ہوجائے گی۔
ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری اور فیزسکس سے تا حال پانی نہ نکالا جاسکا۔
فیز 6 کے کئی علاقے بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور گاڑیاں پانی سے گزر رہی ہیں، سیوریج کے پانی سے بدبو اور علاقوں میں وبائی امراض بھی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او سلیم وٹو نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بارش ماضی کی بارشوں بہت زیادہ تھی اس سے قبل بھی بارش ہوئی ہیں لیکن پانی نکال لیا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فیز 6 کے کچھ علاقوں میں پانی موجود ہے وہ بھی 48 گھنٹوں میں نکال لیا جائے گا۔
شہر قائد کے پوش ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی میں پانی نکاسی کیلئے کام تو کیا جا رہا ہے لیکن اس دوران شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔