پنجاب میں بارش سےتباہی، چھتیں گرنے کے واقعات میں 10 افراد جاں بحق
پنجاب میں بارش نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے کے متعدد واقعات میں خواتین اور بچے سمیت 10افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔
پنجاب میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں،مکانات زمیں بوس ہونے اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 10افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔
ضلع چکوال کے علاقے لکھوال میں چھت گرنے سے 3خواتین اورایک نوجوان جان کی بازی ہار گیاجبکہ گھگھ میں مکان گرنے سے 3 خواتین اور ایک بچہ ملبے تلے تب کر چل بسا۔
جاں بحق افراد میں 20 سالہ کائنات ،17سالہ مہتاب،10سالہ عائزہ اور14 سالہ دارین کے نام سے ہوئی جبکہ ملبے تلے دب کر 10 سالہ بچہ تسکن7 اور24 سالہ نادیہ زخمی ہوئںے،جنہںت طبی امداد کلئےے اسپتال منتقل کر دیا گا ۔
تلہ گنگ کے بنگلہ نور شاہ مںھ بھی مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں مںک غلام علی اور ان کا7 سالہ بٹایمثمر عباس شامل ہے۔
خانیوال میں چھت گرنے سے 3افراداور چشتیاں میں 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ شاہ کوٹ میں چھت کے ملبے تلے دب کرخواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
لیہ میں بارش کے باعث متعددمکانات کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں،متاثرین کھلے آسمانتلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔
بارش کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،دریائے چناب میں سیلاب سے ملتان کے مزید دیہات اور زرعی اراضی زیر آب آگئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔