پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 297,512ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد297,512ہوگئی جبکہ6,335 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 498نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ97ہزار 512ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 3ستمبر بروزجمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید314نئے مریض سامنے آئے جبکہ7ہلاکتیں ہوئیں۔
سندھ میں 214،پنجاب میں61،اسلام آباد میں 25، گلگت بلتستان میں 13اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 01کیس رپورٹ ہواجبکہ کورونا نے سندھ میں 5،پنجاب اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ30ہزار041 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار044افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار414،اسلام آباد میں15ہزار714، بلوچستان میں13ہزار045 ،گلگت بلتستان میں2948اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2306کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید07مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6335ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2420افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2206،خیبرپختونخوا میں 1255،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں143اور گلگت بلتستان میں 71اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار909 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے595 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے343افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 82ہزار268مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران23ہزار218کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے498افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27لاکھ07ہزار470افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔