پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے اندرون ملک...
شائع 04 ستمبر 2020 12:37pm

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔

پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 400 روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 500کردیا گیا۔

قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 400 روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گاک۔

کرایوں میں پر کشش رعایت کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سر و تفریح کا موقع حاصل کرسکں گے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔