ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل لاپتہ
اسلام آباد:سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی...
اسلام آباد:سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے جوائنٹ ڈائریکٹرساجد گوندل لاپتہ ہوگئے، اہل خانہ نے بنی گالہ پولیس کوشکایت درج کرادی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ساجد گوندل کل شام سے گھر واپس نہیں آئے اور ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاؤن کے قریب کھڑی ملی ہے۔
ساجد گوندل کے اہل خانہ نےبنی گالہ پولیس کوشکایت درج کرادی،پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پرکارروائی شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں این اے آر سے کے قریب سے ملی ہے، کارڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرلیا اور اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔