کوئٹہ میں سریاب روڈ پرولی گیٹ کے قریب دھماکا،4افراد زخمی
کوئٹہ میں سریاب روڈ پرولی گیٹ کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی...
کوئٹہ میں سریاب روڈ پرولی گیٹ کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پرولی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکاخیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو ریموٹ کنٹرول تھا،دھماکے سے3موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔