'سندھ میں 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں'

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم ...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2020 11:05pm

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ صوبے میں 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سعید غنی کا کہنا تھا کے اسکول کھولنے کا سلسلہ مرحلہ وار کیا جائے گا پہلے مرحلے میں نویں اور اس سے بڑی کلاسز کے بچوں کو جبکہ مرحلہ وار چھوٹی کلاسز کے بچوں کو اسکولز بھیجا جائے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے اعلان کیا جائے گا۔

اس سال نویں تا بارہویں تک جن طلبہ و طالبات کو بغیر امتحانات اگلے درجوں میں ترقی دی گئی ہے ان کے باقاعدہ نتائج کا اعلان 15 اور 30 ستمبر کو کردیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ نتائج کے اعلان کے ایک ہفتے بعد مارک شیٹ تعلیمی اداروں میں آجائیں گی۔