لاہور: نجی بنک میں گیس لیکج سے دھماکا، 1 جاں بحق اور 12 زخمی
لاہور کے چوبرجی چوک میں نجی بنک میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا،آج نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں بنک دھماکے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور کے مشہور علاقہ چوبرجی چوک میں تقریبا ایک بجے کے قریب نجی بنک کی عمارت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بارہ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے آئیں گئے۔
بنک سے متصل عمارت کے مالک ایڈووکیٹ معظم کا کہنا تھا کہ دھماکہ بنک میں رکھے گئے گیس سلینڈر کے باعث پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی، جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے تحقیقاتی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔