نیب: 363 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا دعویٰ

چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے،...
شائع 04 ستمبر 2020 07:27pm

چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے، گزشتہ دو سالوں میں بدعنوان عناصر سے 363 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، وائٹ کالر کرائمز اور میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔

چیئرمین نیب کاکہنا تھا کہ کارکرگی کو مزید بہتری کیلئے آپریشن، پراسیکیوشن، ٹریننگ ریسرچ اور آگاہی کے شعبوں کو فعال بنایا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ 2019 میں 53 ہزار643 شکایات موصول ہوئیں، 42 ہزار 760 کونمٹا دیا گیا ، 2019 میں 1308 شکایات کی جانچ پڑتال ، 1686 انکوائریوں اور609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے ،ادارے کے قیام سے اب تک 466 ارب روپے سے زائد کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا چکی ہے۔