سارجنٹ قتل کیس،عبدالمجید اچکزئی بری

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن اسمبلی اور پشتون خواہ ملی...
شائع 04 ستمبر 2020 07:37pm

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن اسمبلی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی عدم ثبوت کی بنا پر بری کردئے گئے فرائض کے دوران شھید ہونے والے پولیس اہلکار کو چار سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا۔

کوئٹہ میں قائم ماڈل کورٹ میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت کے دوران مقدمے کا اکلوتا نامزد ملزم سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے۔

مجید خان اچکزئی کی جانب سے کامران مرتضی ایڈوکیٹ، خلیل الرحمن، نور جان بلیدی اور جعفر اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس سے عدم ثبوت پر باعزت بری کردیا۔

واضح رہے کردیاسارجنٹ عطاللہ 2017کے جون میں گاڑی کی ٹکر سے ریڈ زون کے باھر دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوئے تھےماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی چار سال مقدمہ چلنے کے بعد معلوم نہ ہوسکا کہ پولیس اہلکار کو کچلنے والی گاڑی کون چلارہا تھا ۔