'یہ ان کے باپ کا پیسہ نہیں۔۔۔۔'
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ عاصم سلیم باجوہ نے استعفا دیا ہے تو اس کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے، ملک میں ایک قانون ہے تو جو سلوک ہمارے ساتھ ہوتا ہے وہ سارے معاونین خصوصی کے ساتھ ہونا چاہیے۔
بلاول کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات پر نیب ریفرنس بننا چاہیے۔
دوسری جانب سندھ کو پیسے نہ دینے سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے بلاولنے کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یہ ان کے باپ کا پیسہ نہیں بلکہ سندھ کے پیسے سے وفاق چلتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا وفاق کوکراچی کیلئے اور بھی کچھ کرنا پڑے گا۔ صرف تین نالوں کی صفائی سے کام نہیں چلے گا، وزیراعظم پورے صوبے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔
بلاول بھٹو نے کے الیکٹرک کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کراچی میں بجلی نہیں آرہی لیکن بجلی پر پیسے بڑھا دیئے، اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا بارش کے بعد عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں،امید ہے وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔