'احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔۔۔'

عاصم سلیم باجوہ کے استعفے سے متعلق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز...
شائع 05 ستمبر 2020 09:31am

عاصم سلیم باجوہ کے استعفے سے متعلق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، استعفیٰ منظور کرلیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑجاتا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ این آراو کسے اور کیسے دیا جاتا ہے قوم کو سمجھانے کا شکریہ، جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا، اب لو گے احتساب کا نام؟

واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں استعفا پیش کیا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔

وزیراعظم نے کہا وہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پیش کردہ ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہیں، عاصم باجوہ بطور معاون خصوصی اپنا کام جاری رکھیں۔