بلاول وزیراعظم کے دورہِ کراچی سے بوکھلاہٹ کا شکار
وزیراعظم عمران خان کراچی کےدورے پر کیا پہنچے، بلاول بھٹو بھی اس دورے سے پریشان دکھائی دینے لگے، وہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے گڑھ ملیر میں عوام کے درمیان پہنچے، بارش میں خطاب بھی کیا۔
کراچی، کراچی اور کراچی۔۔۔ لگتا ہے سب کو غم کھا رہا ہے کراچی کا !!!
پانی اترا تو بلاول بھی گاڑی پر چڑھے اور پیپلز پارٹی کے علاقے ملیر میں دکھائی دیئے۔
بارہ سال کے دورحکومت میں بلاول نے شاید بارہ مرتبہ بھی ملیر کا دورہ نہ کیا ہو، لیکن وزیراعظم کے دورے کا کیا اعلان ہوا بلاول کو بھی عوام میں نکلنا پڑا۔
بلاول نے ملیر کے سموں گوٹھ کا دورہ کیا، مکینوں کی داد رسی کی۔
بلاول بھٹو نے یقین دلایا کہ وہ عوام کو اس مشکل صورتحال میں کبھی نہ چھوڑیں گے۔
بلاول کا دکھ دیکھ کر شاید ملیرمیں بادل کو بھی رونا آگیا۔
کراچی کی تباہی پر دل آزار بلاول کو کراچی کی چند بوندیں بھی برداشت نہ ہوسکیں اور انہیں ملیر سے ہی واپس لوٹنا پڑا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔