سندھ حکومت کا پیپلز کراچی پروگرام سامنے آگیا
پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا پیپلز کراچی پروگرام سامنے آگیا ہے، جس میں پانی کے پانچ بڑے منصوبے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پیپلز کراچی پروگرام کے تحت پانی کے پانچ بڑے منصوبوں کو تین سال کی مدت میں مکمل کرے گی۔ جن کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔
سندھ حکومت کے پیپلز کراچی پروگرام کے تحت سیوریج کے آٹھ بڑے منصوبے ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر قائد میں سیوریج کے مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔
پیپلزکراچی پروگرام کے تحت سولڈ ویسٹ منجمنٹ کے چار بڑے منصوبے ہیں، پروگرام کے تحت صرف برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بھی دو بڑے منصوبے تیار کرلئے ہیں۔ جنہیںدوسالوں میں مکمل کردیا جائے گا۔
سندھ حکومت نے کراچی کے روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بھی منصوبہ بندی تیار کرلی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔