ن لیگی ایم پی اےمرزا جاوید کی عبوری ضمانت منظور
نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا معاملہ پرانسداد دہشتگردی عدالت نے گاڑی میں مبینہ طور پر پتھر لانے والے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کی 11 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مرزا جاوید نے مریم نواز کی پیشی پر اپنی گاڑی پر پتھر لادے، جس سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔
ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔انکے علم میں نہیں گاڑی میں پتھر کس نے رکھے، عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض مرزا جاوید کی 11 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔