پی پی اور متحدہ میں کرپشن میں مقابلہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بیس اضلاع...
شائع 05 ستمبر 2020 07:36pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا لیکن سب لاوارث ہیں ۔ اس وقت لاکھوں لوگ اندرونی سندھ اور کراچی میں متاثر ہیں تاہم پی پی اور ایم کیو ایم میں کرپشن میں مقابلہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو کی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ پر پیپلز پارٹی اورکراچی پر ایم کیو ایم کا قبضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کو کرپشن میں مقابلہ ہے ۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے عبد الرحیم گوٹھ، بسم اللّٰہ ٹاؤن اورکریمی چوک کا دورہ کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد پورا پاکستان متاثر ہے ۔ کراچی اور اندرونی سندھ زیادہ متاثر ہے ایک سو سے زاید لوگ شہید ہوچکے ہیں

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کو نظر انداز کیا۔ گٹر ابل رہے ہیں نلکوں سے پانی گندہ بدبودار سیورج ملا آرہا ہے حکمراں عالیشان کوٹھیوں اور پروٹوکول لے کر گھومتے ہیں ۔

سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی نے مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی، سنگ دل حکمران مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی بات سننے کو تیار نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعظم کراچی آئے ہیں جب کراچی میں تباہی تھی تب کیوں نہ آئے، سندھ پر پیپلز پارٹی اورکراچی پر ایم کیو ایم کا قبضہ ہے دونوں پارٹیوں کو کرپشن میں مقابلہ ہے ۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کراچی کو سیاستدانوں نے مل کر دنیا کے لیے تماشا بنایا، صدر عارف علوی آصف علی زرداری اور ممنون حسین اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں ، کراچی کو اچھی حکمرانی کی ضرورت ہے ملک بھر میں بلدیاتی انتخاب بروقت ہونا چاہیے،حکومت آئنی تقآضوں سے کیوں بھاگنا چاہتی ہے ۔