بارہ مئی کیس کی سماعت، عدالت وسیم اختر پر برہم
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی سے متعلق کیس کی سماعت...
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وسیم اختر کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے مقدمات میں وسیم اختر کی حاضری سے استثناختم کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ12مئی سےمتعلق کیس میںوسیم اختر کو کراچی کی نظامت جاتےہی پہلا دھچکا لگا ہے اور سابق مئیر وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوئی ہے جس کے بعد عدالت نے مقدمات میں وسیم اختر کی حاضری سے استثناختم کردی۔
آئندہ سماعت پروسیم اخترکی عدم حاضری پرضمانت منسوخ کرنےکاامکان ہے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ وسیم اخترعدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، اور وسیم اخترآئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئےتوسخت کارروائی ہوگی۔
وسیم اخترکو11مئی2019کومئیرہونےکےباعث استثناملی تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔