گستاخانہ خاکے، مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیکی کوشش قرار
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے ذریعے ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدے نے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب، عقائد، انبیاء اور الہامی کتب کے احترام کی تلقین کرتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بین المذاھب ہم آہنگی پر زور دیا۔عمران خان مغرب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے اسلامی دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں۔مگر ایک بار پھر فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلام کا صحیح پیغام دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔