اسلام آباد ہائی کورٹ : ساجد گوندل کی بازیابی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر تک ساجد گوندل کی بازیابی کا حکم دے...
شائع 05 ستمبر 2020 10:26pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر تک ساجد گوندل کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے۔ اسلام آباد سے شہری کا اغوا تشویش ناک ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ بروز پیر دوبجے تک ساجد گوندل بازیاب نہ ہوئے توسیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی عدالت پیش ہوں۔

اس سے قبل سیکیوریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے جوائنٹ ڈائریکٹرساجد گوندل لاپتہ ہوگئے، اہل خانہ نے بنی گالہ پولیس کوشکایت درج کرادی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ساجد گوندل کل شام سے گھر واپس نہیں آئے اور ان کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاؤن کے قریب کھڑی ملی ہے۔ ساجد گوندل کے اہل خانہ نےبنی گالہ پولیس کوشکایت درج کرادی،پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پرکارروائی شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں این اے آر سے کے قریب سے ملی ہے، کارڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرلیا اور اس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔