نواز شریف کی واپسی ڈاکٹرز کے مشوروں سے مشروط

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف قوم کا اثاثہ ہیں۔...
شائع 05 ستمبر 2020 10:43pm

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف قوم کا اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹرزکے مشوروں کے بعد ہی نوازشریف واپس آئیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت سے متعلق سیاست کریں گے نہ کمپرومائز۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس اور ڈاکٹرز کی رائے سے عدالت کو مطلع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکے مشوروں کےبعد ہی نوازشریف واپس آئیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف خاندان کومقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کےمطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سےمتعلق حکمت عملی پر مشاورت کے علاوہ نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پر حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم کاکہنا تھا عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی۔اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف خاندان کو مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے نواز شریف کی واپسی کے لئے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔ اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔