پانچ سالہ مارواکا قتل، لواحقین کا احتجاج ختم
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں گزشتہ شب پانچ سالہ ماروا کی تشدد زدہ لاش ملنے کاواقعہ پر یونیورسٹی روڈ پرصبح سے جاری لواحقین نےاحتجاج ختم کردیا۔پرانی سبزی منڈی سے حسن اسکوائرکی جانب جانے والی سڑک کوٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔
مظاہرین نے پولیس رینجرزکی یقین دہانی کے بعداحتجاج ختم کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کوتین روزکاوقت دیاہے،قاتل گرفتارنہیں ہواتو پھراحتجاج کرینگے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد زیرحراست مشتبہ شخص نواز کومیڈیکل معائنے کےلئے ہسپتال روانہ کیاگیاہے۔ زیرحراست مشتبہ شخص نواز مقتولہ بچی کے گھرکے قریب کارہاشی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی جمعہ کی صبح سات بجے گھرکے قریب واقع دکان سے بسکٹ لینے نکلی تھی ۔دکان سے بسکٹ لینے کے بعدمارواگھرنہیں پہنچ سکی تھی۔ علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹج بھی حاصل کی جارہی ہے۔
واضح رہے گھرسے کچھ فاصلے پرگراؤنڈ میں واقعہ کچراکنڈی سے مارواکی لاش گزشتہ شب ملی تھی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔