ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

کراچی:ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا...
شائع 07 ستمبر 2020 08:56am

کراچی:ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،ایئر وائس مارشل عباس گھمن نے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر کی قبر پر پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

1965میں بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے غرور کو نیست و نابود کر دیا۔

ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر بھارت کے 5 ہنٹر طیاروں کا شکار کر کے عالمی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا، ان میں سے 4 طیارے 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں دنیا کی عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کرنے والے ایم ایم عالم نے اپنی جرت مندانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

پاک فضائیہ کے اس سپوت کو غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی بنا پر فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔

ایم ایم عالم نے اپنی زندگی میں واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت بھارت پر حاوی ہے، جنگی طیارے ایف 86 سے ناممکن کو ممکن بنانے والے ایم ایم عالم کو وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ’ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔

راشدمنہاس شہیدنشان حیدرکی قبرپرپھول چڑھانےکی تقریب ہوئی،ایئرآفیسرکمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈعباس گھمن مہمان خصوصی تھے۔

ایئرآفیسرکمانڈنگ سدرن ائیرکمانڈ عباس گھمن نےقبر پر پھول رکھےاورفاتحہ خوانی کی،شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر ایئرفورس کےدستوں نے سلامی دی۔

اس موقع پر ایئرآفیسرکمانڈنگ سدرن ائیرکمانڈ عباس گھمن نے کہا کہ 7ستمبرہمیں اپنےغازیوں اور شہداء کی یاد دلاتاہے،جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئےعظم قربانیں دیں۔

عباس گھمن نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نےقوم کاسرفخرسےبلندکیا،ملکی تاریخ جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالی مثالوں سےبھری ہے،مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینےکیلئےتیارہیں۔