Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کی فورٹیسکو میٹلز گروپ آسٹریلیا کے چیئرمین سے ملاقات

چیئرمین فورٹیسکیو نے وباء سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا اور توانائی کے شعبے اور ماحول دوست صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔
شائع 07 ستمبر 2020 06:55pm

وزیراعظم عمران خان سے دنیا میں لوہے کی صنعت میں ممتاز نام فورٹیسکیومیٹلز گروپ آسٹریلیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی۔فورٹیسکو چیئرمین نے پاکستان میں سرمایہ کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے فورٹیسکیومیٹلز گروپ آسٹریلیا کے چیئرمین اینڈریو فوریسٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے بعد معیشت کی بحالی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران نے کہا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے۔احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں تک امداد فراہم کی۔

چیئرمین فورٹیسکیو میٹلز گروپ نے وباء سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی کو خراج تحسین پیش کیا اور توانائی کے شعبے اور ماحول دوست صنعت میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے فورٹیسکیو گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کی خواہش کو سراہا۔

فورٹیسکیو میٹلز گروپ دنیا بھر میں لوہے کی صنعت میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے، یہ گروپ فلاحی سرگرمیوں کےلئے بھی شہرت رکھتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div