Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ترکی کا نیٹو اور علاقائی ممالک کیساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں کمی کےلئے عالمی قوانین کے مطابق نیٹو اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
شائع 08 ستمبر 2020 10:28pm

ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں کمی کے لئے عالمی قوانین کے مطابق نیٹو اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع ہلوسی آکرنے دورے پر آئے ہوئے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین اسٹورٹ پیچ سے انقرہ میں بات چیت کے دوران کہا کہ ترکی نیٹو سیکریٹری جنرل کی مذاکرات کے لئے اپیل کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ممالک کے حقوق کا تحفظ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی عالمی قوانین، دوطرفہ معاہدوں ،مذاکرات اور مسائل کے حل کے لئے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div