Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں عالمی و مقامی سطح پر اچانک بڑا اضافہ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں اچانک 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس...
شائع 10 ستمبر 2020 06:18pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں اچانک 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1624 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 30 ڈالرز کے اضافے سے 1956 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1320 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 1132 روپے کی ہوگئی ہے۔

9 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 965 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1926 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 60 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 1360 روپے اور 10 گرام کی قیمت 1114 روپے ہوگئی تھی۔

8 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 11 ڈالرز کی کمی سے 1916 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1360 اور 10 گرام کی قیمت 1166 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div