چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی فواد چوہدری سے ملاقات
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازکی وزارت سائنس کی جانب سےچاندکےسائنسی طریقہ کار سے روئت پرغلط فہمیاں دورہوگئیں۔اب وزارت سائنس اوراسلامی نظریاتی کونسل نے ملکر علماءاور روئت ہلال کمیٹی ممبران کو چاند کی سائنسی روئت سے روشناس کرانے کا اعادہ کر لیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی وزارت سائنس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران فواد چوہدری نے وزارت سائنس کے افسران کے ہمراہ قبلہ ایاز کو چاند کی روئت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
قبلہ ایاز نے فواد چوہدری کی چاند کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزارت سائنس کی روئت ایپ بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزارت سائنس میں آنے اور فواد چوہدری سے ملاقات کرنے کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئی۔
فواد چوہدری نے کہا مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں دونوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
ملاقات میں وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل نے ملکر علماء اور روئت حلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی روئت کے بارے روشناس کروانے کا اعادہ کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔