خاتون سےاجتماعی زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب...
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2020 09:56am

لاہور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

لاہورکے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پرخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کیلئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں بننے والی 5 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈائریکٹر جنرل پی ایف ایس اے کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 3دن کے اندر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوپیش کرے گی۔

یہ کمیٹی اس بات کا پتا لگائے گی کہ یہ واقعہ آخر پیش کس طرح آیا، وہ کون سے حالات تھے جو اس واقعے کی وجہ بنےجبکہ کمیٹی یہ بھی جائزہ لے گی کہ اس نوتعمیر شدہ لاہور سیالکوٹ موٹرے پر سیکیورٹی اور نگرانی کیلئے کیا انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ کمیٹی افسوسناک واقعے کی فرانزک تحقیقات کی بھی ذمہ دار ہوگی، اس کے علاوہ یہ پولیس کے ایمرجنسی رسپانس کا بھی جائزہ لے گی جبکہ یہ ہائی پروفائل کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے تجاویز بھی پیش کرے ۔