پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی چائلڈ لیبر کیخلاف کارروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں چائلڈ لیبر...
شائع 11 ستمبر 2020 11:54am

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں چائلڈ لیبر کیخلاف کارروائی کی،8 سے 12 سال کی عمر کے بچوں سے مزدوری کاکام لیاجارہاتھا۔

ماہی گیر کی کشتیوں کو چیک کیا گیا جن میں چھوٹے بچوں کو مزدوری کرانے کی غرض سے ساتھ رکھا گیا تھا۔

پی ایم ایس اے کےمطابق ان بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال ہیں ، جو سمندر میں مچھیروں کے ہمراہ موجود تھے۔

ایم ایس اے نے مچھیروں اور بچوں کے والدین کو سخت تنبیہ کی اور ساتھ ہی چائلڈ لیبر پروٹیکشن کے قوانین سے آگاہ کیا گیا، بشتر مچھیرے مچھلی کے شکار کے دورا ن کھلے سمندر میں بچوں کو ساتھ رکھتے اور مزدوری کراتے ہیں جوکہ بنیادی حقوق کی اور چائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی ہے۔