پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروےکاسیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا

لاہور: خاتون سے زیادتی واقعے کےبعد پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ...
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2020 03:00pm

لاہور: خاتون سے زیادتی واقعے کےبعد پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا،نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس ہی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

گجرپورہ موٹروے خاتون زیادتی واقعے کے بعد پنجاب پولیس کو بھی ہوش آہی گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی اور گشت کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ اور ڈی آئی جی ایس پی یو نے ٹیموں کو سیکیورٹی ہدایات جاری کر دیں۔

موٹروے پر ایس پی یو اور پی ایچ پی کے250 اہلکار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر پٹرولنگ اور سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے،ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیمیں 3شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔

نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔