پی آئی اےغیرقانونی بھرتی ریفرنس:4ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد :احتساب عدالت نے پی آئی اے غیرقانونی بھرتی ریفرنس میں...
اسلام آباد :احتساب عدالت نے پی آئی اے غیرقانونی بھرتی ریفرنس میں سابق مشیرہوابازی سردار مہتاب عباسی سمیت 4ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر نامزد ملزمان کی بریت کی درخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، سابق مشیرہوا بازی سردارمہتاب عباسی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل ہے۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت30 ستمبر تک ملتوی کردی ۔
نیب ریفرنس میں بریت کیلئے سابق مشیرہوا بازی،سردارمہتاب عباسی، سابق سی ای او مشرف رسول، عرفان الہی اور راحیل احمد نے درخواستیں دائرکر رکھی ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔