مسلم لیگ (ن)نے سی سی پی او لاہور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، محافظ مجرموں کی حفاظت اور معصوموں پر الزام لگاتے ہیں،سی سی پی او کہتے ہیں خاتون رات کو باہر کیوں نکلی؟ پٹرول چیک کیوں نہیں کیا ؟ پولیس اس بات پر الجھی رہی کہ کس کی حدود ہے،سی سی پی او لاہور کا بیان مجرموں کا ساتھ دے رہا ہے، بیان تحقیقات پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور پوری ریاست کی خاموشی ظلم ہے، سی سی پی او لاہور کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ 11کروڑ عورتوں کو تحفظ نہیں،ملک میں کوئی رٹ آف سٹیٹ نہیں ،قانون نام کی چیز نہیں، لاڈلے نے سی سی پی او کو رکھنے کیلئے آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔