موٹروے زیادتی کیس ، وزیر قانون کا جائے وقوعہ کا دورہ

وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ لاہور...
شائع 11 ستمبر 2020 07:00pm

وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا دورہ کیا ۔

وہ کہتے ہیں جلد از جلد اصل مجرموں تک پہنچیں گے ۔ کرائم سین سے ملنے والے شواہد فرانزک کیلیے بھجوادیے ۔ وزیراعلیٰ نے کل رات میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ۔

خصوصی کمیٹی تفتیش کے عمل کی مکمل نگرانی کررہی ہے۔

انہوں نےسی سی پی او لاہور کے بیان پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا وزیراعلیٰ نے سی سی پی او کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے زیادتی کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،متاثرہ خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں مشتبہ افراد نے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کی کوشش کی ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے دونوں افراد کے سیمپلز بھی لے لیے ۔ حکام کو ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے ۔