دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور گڈو بیراج سے پانی...
شائع 11 ستمبر 2020 07:20pm

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور گڈو بیراج سے پانی کا ریلا سکھر کی طرف بڑھنے لگا۔

گڈو اور سکھر کے درمیان کچے کے تین سو سے زائد دیہات زیرآب ہیں،

میرپورخاص میں نوکوٹ کے قریب سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، سیلابی پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ زرعی زمینیں تباہ ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کا دورہ کریں گے،،بلاول بھٹو کے دورے کیلئےمصنوعی خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے،

مختلف علاقوں سے متاثرین کولاکرخیمہ بستی میں بٹھادیاگیا ہے اور متاثرہ علاقےعارضی خیمہ بستی سے30کلومیٹرفاصلہ پرہے جبکہ عارضی خیمہ بستی میں کوئی بھی متاثرموجود نہیں۔

کاشتکاروں کو بسوں کے ذریعے خیمہ بستی میں لایا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے کاشتکاروں کوخیموں تک محدودرکھنےکی کوششیں کی گئی ہیں۔