Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی اجلاس آج ہوگا،35نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس آج ہوگا،اجلاس کا 35نکاتی ایجنڈا...
شائع 14 ستمبر 2020 09:03am

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس آج ہوگا،اجلاس کا 35نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے واقعےپرتوجہ دلاو نوٹس پربحث کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ بل اوراسلام آباد وقف پراپرٹیزبل کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4بجے منعقد ہوگا، اجلاس کا 35نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے واقعے پرتوجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیرقانون بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے بارے آرڈیننس کی مدت میں 120 دن توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔

اجلاس میں اراکین کے سوالات پرمشتمل وقفہ سوالات بھی شامل ہیں،کوآپریٹو سوسائیٹیزترمیمی بل پر قانون سازی بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی 2019-20 کی رپورٹ کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کی تین سال کی رپورٹیں ایوان کے سامنے رکھی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div