Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہم لاکھوں بچوں کواسکول واپسی پر خیرمقدم کریں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم لاکھوں بچوں...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 01:24pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل ہم لاکھوں بچوں کواسکول واپسی پرخیرمقدم کریں گے ،ہر بچے کی حفاظت یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ،محفوظ تعلیم ہماری ترجیح اوراجتماعی ذمہ داری ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے تعلیمی اداروں کی سرگرمایں بحال ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل ہم لاکھوں بچوں کواسکول واپسی پرخر مقدم کریں گے،ہربچے کی حفاظت یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ محفوظ تعلمع ہماری ترجیح اوراجتماعی ذمہ داری ہے ،اسکولوں کا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے پرکام کاف ۔

یاد رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کل سے کھلنے جارہے ہیں،ایس او پیز کے تحت تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا ،میٹرک اور اس سے آگے کی کلاسوں کا آغاز 15 ستمبر سے ہو جائے گا جبکہ چھٹی سے آٹھویں کلاسز کے سکول 23 ستمبر سے کھلیں گے اور 30 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری سکول کھولے جائیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ پر وزیراعظم کا خوشی کا اظہار

دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگست 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مدمیں 2095 ملین ڈالربھجوائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اوورسیزپاکستانیزنے اگست2020 میں ترسیلات زرکی مد میں 2095 ملین ڈالربھیجے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جولائی2020 میں یہ ترسیلات 2,768ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔الحمدللہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div