Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف کی اہلیہ اوربیٹی کےوارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:احتساب عدالت نےمنی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر...
شائع 14 ستمبر 2020 02:20pm

لاہور:احتساب عدالت نےمنی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ اوربیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران آج شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کو اُن کی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا۔

احتساب عدالت لاہورنے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور بیٹی رابعہ عمران کےقابل ضمانت جبکہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے کیس میں سلمان شہباز کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے جاری کردہ وارنٹس پردفتر خارجہ کو عملدرآمد کرانےکے احکامات بھی دے دیا۔

علاوہ ازیں شہباز خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک 2ملزمان طاہر نقوی اور علی احمد کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div