Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

تعلیمی نقصان کا ازالہ،40 فیصد نصاب کی کمی کی درخواست

نجی اور سرکاری اسکول کے اساتذہ پرعزم ہیں کہ مختلف شعبوں کی طرح...
شائع 14 ستمبر 2020 09:29pm

نجی اور سرکاری اسکول کے اساتذہ پرعزم ہیں کہ مختلف شعبوں کی طرح درسگاہوں میں بھی کورونا وائرس کوشکست دینی ہے ، اساتذہ تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے30 سے40 فیصد نصاب کم کرنے کا مطالبہ کررہے ۔

درسگاہوں کی بحالی کیلئے بغیرماسک داخلہ منع اور مجمع بھی ممنوعہ ہوگیا، اسکول میں آئیسولیشن سینٹر بھی بنا دیے گے ، ڈسپنسری بھی فعال ہو گئی۔

اسکول کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ سرکاری اسکول کے وائس پرنسپل کہتے ہیں اسکول کی رونقیں بچوں سے ہیں،

آگاہی کیلئے اساتذہ کے دوبار تربیت سیشن ہوئے ،حکومتی احکامات پرسختی سے عملدرآمد ہوگا۔

نجی اسکول کے عہدیداران کا ماننا ہے کہ درسگاہوں کا معمول پرآنا انتہائی ضروری ہے ،تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے30 سے 40 فیصد نصاب کم کیا جانا چاہیے۔

سرکاری ہوں یا نجی ، تعلیمی اداروں کے عہدیداران گھروں ،دفاتر اور دیگر مقامات کی طرح تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں کل سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے ۔سرکاری اسکولز کے اساتذہ کو ایس او پیز کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

کراچی میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے ۔ تیاریاں شروع ہوگئیں ۔

ضلع وسطی میں اسکول اساتذہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی عملے کوبھی تربیت دی گئی ہے تاکہ طلبا کی صحت کا خیال رکھا جاسکے۔

ڈاکٹرز نے اساتذہ اور طلبا کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔

سیمینار میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جبکہ ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div