Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو طلب کرلیا

ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹس میں جہانگیر ترین کو تمام ضروری دستاویزات ہمراہ لانے کا بھی کہا گیا ہے۔‏
شائع 17 ستمبر 2020 06:24pm

جے کے ٹی فارمنگ و اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے جہانگیر ترین کو طلب کر لیا۔ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ذاتی حیثیت میں ایف آئی اے دفتر لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

شوگرکمیشن رپورٹ میں لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔جے کے ٹی ‏فارمنگ کے اثاثہ جات کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نےدونوں کو طلبی کا پروانہ جاری کر دیا۔

‏جہانگیر ترین کو19ستمبر کو ایف آئی اے دفتر لاہور میں طلب کیاگیا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے جے کے ٹی فارمنگ کےاثاثےخریدنے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔جبکہ ‏مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کو جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی طلب کیا ہے۔

نوٹس میں ‏جہانگیر ترین اور علی ترین کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہنا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹس میں جہانگیر ترین کو تمام ضروری دستاویزات ہمراہ لانے کا بھی کہا گیا ہے۔‏

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div