Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

'چیلنجزسے نمٹنے کیلئے 3ارب 55 کروڑ ڈالرز سےزائد امداد موصول ہوئی'

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بتایا کہ جی 20ممالک نے قرضوں کی موخر ادائیگی کے ذریعے دوارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی سہولت فراہم کی۔
شائع 17 ستمبر 2020 09:15pm

پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث صحت سے متعلق سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے قرضوں اور امداد کی مد میں تین ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز سے زائد غیر ملکی امداد موصول ہوئی ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِاقتصادی امورخسرو بختیار نے آج قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران ایک تحریری جواب میں بتائی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جی 20ممالک نے قرضوں کی موخر ادائیگی کے ذریعے دوارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اقتصادی تعاون سے حکومت کو مالیاتی سہولت ملی جس کے نتیجے میں لوگوں کی زندگیاں اور روزگار کو محفوظ بنانے اور کورونا وائرس سے پیداہونےوالے معاشی اثرات کو کم کرنے کےلئے مالیاتی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

ایوان کااجلاس اب غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیاگیا۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div