Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

'بھارت دوسرے ممالک پربےبنیادالزامات لگاکردنیاکوگمراہ نہیں کرسکتا'

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر منظم پامالیوں اور ریاستی دہشتگردی سے اوردوسرے ملکوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر عالمی برادری کو گمراہ نہیں کرسکتا۔
شائع 18 ستمبر 2020 12:49am

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر منظم پامالیوں اور ریاستی دہشتگردی سے اوردوسرے ملکوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر عالمی برادری کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعرات کے روز صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے خارجہ امور کے وزیرمملکت وی مرلی دھرن کی طرف سے راجیہ سبھا میں لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے خو دہی اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست کو اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اور مسلسل جارحانہ بیانات اور کارروائیوں سے ماحول کو کشیدہ کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان