Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ...
شائع 18 ستمبر 2020 02:29pm

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ اور ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اورمعاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا اور لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کو بولنے کا موقع دیا گیا تاہم ان کی گفتگو کے دوران ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کی دخل اندازی کی۔

جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا،ایک دوسرے کیخلاف غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرتے ہوئے بات گالم گلوچ اورایک دوسرے کو دھمکیاں دینے پر جاپہنچی۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ میں کچھ اور بات کر رہا ہوں، سینیٹر عتیق مداخلت کر رہے ہیں،ایم کیو ایم رکن سمجھ رہے ہیں ابھی بھی ان کا راج ہے۔

عتیق شیخ نے کہا کہ مشاہد اللہ نے مجھے گالیاں دی ہیں، جس پر مشاہد اللہ غصہ ہو گئے اور کہا میں تمہیں بتاؤں گا گالیاں کیا ہوتی ہیں، جاؤ میرے خلاف جا کر ایف آئی آر درج کرا دو۔

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی مشاہداللہ اورمیاں عتیق کے درمیان ایک دوسرے کیخلاف غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے سے منع کرتے رہے، اسپیکر نےغیرپارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کرادیئے۔

بیرسٹرمحمد علی سیف نے ہنگامہ آرائی کو پارلیمنٹرین اور ویان کی توقیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی پر سیاسی تنقید کی جائے تو اسے ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیئے، ہم سب میں برداشت ختم ہو چکی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ ظفر الحق نے ہاؤس رولز کے مطابق نہ چلنے کا مؤقف اپنایا تو مشیر بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ میں اس ماحول میں بات نہیں ہوسکتی، کسی کی طرف داری نہیں کر رہا لیکن ماحول ساز گار ہونا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div