Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے آج سے پروازیں آپریٹ کرے گی

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے )سعودی عرب...
شائع 22 ستمبر 2020 09:05am

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے )سعودی عرب کیلئے آج سے پروازیں آپریٹ کرے گی ۔

پروازیں کراچی،لاہور اوراسلام آباد سے مسافر وں کو لے کرسعودی عرب روانہ ہوں گی،15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغازکردیا تھا ۔

پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 13 پروازوں تک محدود ہوکررہ گیا تھا ، بکنگ پربے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی ۔

سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے ، پی آئی اے کی تمام پروازوں پر 67 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے ۔

پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے، اقامہ کی مدت 30 ستمبر کوختم ہو رہی ہے،جس کے باعث بکنگ کرانے والوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پی آئی اے سعودی عرب کیلئے777 اور ایربس 320 طیارے استعمال کرے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div