Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کخلاف دھمکی آمیز بیان دینے سے متعلق...
شائع 24 ستمبر 2020 12:21pm

سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کخلاف دھمکی آمیز بیان دینے سے متعلق کیس میں آغا افتخار الدین مرزا کی معافی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟افتخارالدین پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف دھمکی آمیز بیان سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

توہین آمیز ویڈیو بنانے والے آغا افتخار کے وکیل نے کہا کہ آغا افتخار کو کورونا ہوگیا ہے، اس لئے نہیں آئے ، آغا افتخار کی بعد میں اوپن ہارٹ سرجری بھی ہونی ہے، عدالت سے استدعا ہے، ان کو معاف کردیا جائے جس پر عدالت نے استدعا مسترد کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟افتخارالدین پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا میڈیکل رپورٹس جمع کرا دی گئی ہیں ،جس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ گواہان کے بیانات کے بارے میں بیان حلفی جمع کرا دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آغا افتخار الدین مرزا کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔