Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں گندم بحران سنگین

گندم کی بین الصوبائی نقل وعمل کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار...
شائع 24 ستمبر 2020 06:58pm

گندم کی بین الصوبائی نقل وعمل کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔

سندھ کی گندم کی نقل عمل پر پابندی سے پنجاب میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا۔

سندھ نے گندم کی نقل عمل پرپابندی عائد کردی جس سے پنجاب میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیرفوڈسیکیورٹی نےوزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا سندھ کی جانب سے گندم کی نقل عمل پرپابندی خلاف قانون ہے۔

مراسلہ کے مطابق یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 151کی شق 3اور 4کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، دکانوں پر 20کلو آٹے کا تھیلا 860کی بجائے 1100میں فروخت ہونے لگا، بیشتر اسٹورز پر تو آٹا دستیاب ہی نہیں۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں دستیابی کے حکومتی دعوے تو ہوا میں اڑ گئے، لاہور ہو یا پھر کوئی بھی اور شہر20کلو آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت پر خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا۔

بیشتر اسٹورز پر آٹا دستیاب ہی نہیں اور جہاں ملتا ہے وہاں قیمت ہی آوٹ آف کنٹرول ہے،دکاندار بھی آٹے کی عدم دستیابی پر پریشان ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی ممکن نہیں بناسکیں

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div