Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

انسانی قد سے بڑے چوہے سے شہریوں میں خوف کی لہر

رپورٹس کے مطابق صفائی کرنے والے عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا.جسے دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2020 09:29pm

میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک مکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی مین گٹر لائن بند ہوگئی جس کی صفائی کےلئے اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامت شہ پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔

رپورٹس کے مطابق صفائی کرنے والے عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا.جسے دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔

لیکن قریب جانے پر حقیقت کھلی کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کےلئے بنایاتھا۔

صفائی کرنے والے عملے نے چوہے کو باہر نکالا تو شہری بھی اسے دیکھ کر ڈر گئے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتےہوئے تحقیقات شروع کردیں جس میں معلوم ہوا کہ برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا تاہم اس وقت کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div