Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

میشا شفیع سمیت 9 افراد کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج

گلوکار اور اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر...
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2020 01:18pm

گلوکار اور اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میشا شفیع نے ٹوئیٹر پر علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ گلوکارہ میشا شفیع نے می ٹو مہم کے تحت ان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس پر ایف آئی اے نے دو سال تک تحقیقات کیں۔ میشا شفیع سمیت ملزمان کو دفاع کے لئے 3 سے زائد بار مواقع فراہم کئے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق میشا شفیع اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہ کرسکیں۔

علی ظفر نے درخواست میں کہا کہ ان کے خلاف یہ الزام سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگایا گیا۔ جس میں میشا شفیع اور اس کی دوست شامل ہیں اور اس الزام کے لئے جعلی اکاؤنٹ بھی بنائے گئے اور ان کی فیملی کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شائع کی گئیں۔

ایف آئی اے نے دو سالہ تحقیقات کے بعد 9 ملزمان میشا شفیع، لینا غنی، حسیم ازمان، عفت عمر، ہمنا رضا، ماہم، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div