Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

حکومت نے دلیپ کمار اور کپور خاندان کا گھر خریدنے کا فیصلہ کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور...
شائع 30 ستمبر 2020 07:21am

خیبر پختونخوا حکومت نے برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔

گھروں کی خریداری کے لیے فنڈ خیبر پختونخوا کا محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا اور حویلیوں کو خریدنے کے لیے رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔

کپور حویلی، پشاور
کپور حویلی، پشاور

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے ان کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دلیپ کمار کا گھر، پشاور
دلیپ کمار کا گھر، پشاور

اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے بتایا کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، انہیں خرید کر ان کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div