Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لگتا ہے مجھ پر جادو ہواہے اسی لئے میرے بال گرتے ہیں، اداکارہ میرا

کراچی: اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ مجھ میں جراثیم ہیں، ڈاکٹرز نے...
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2020 11:11pm

کراچی: اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ مجھ میں جراثیم ہیں، ڈاکٹرز نے مجھے سماجی رابطہ رکھنے کو کہا ہے لیکن مجھے کوئی بیماری نہیں لگتا ہے مجھ پر جادو ہوا ہے۔

پاکستانی فلم سٹار میرا علیل ہیں پر کوئی بیماری نہیں۔ نجی یونیورسٹی کی شجر کاری مہم پر پہنچیں تو میڈیا سے کہا کہ مجھے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ میں جراثیم ہیں سماجی رابطہ رکھیں۔

صحافی کے سوال پر میرا جی نے کہا مجھے کوئی بیماری نہیں ہے پر مجھے لگتا ہے کہ مجھ پر جادو ہو ہے اسی لئے میرے بال گرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عدالت میں پیشی تھی جج سے ٹی وی کے ذریعے پیغام دوں گی کہ میں کراچی میں ہوں اسی لئے پیش نہیں ہو سکی۔

میرا نے یونیورسٹی کے احاطے میں 2 پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا اور کہا یہ میرے بچوں کی طرح ہیں، ان کی دیکھ بھال میں ایک ماں کی طرح کروں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div