وزیرخارجہ کاترک ہم منصب کوفون ،مسئلہ کشمیر پردو ٹوک مؤقف اپنانے پر اظہار تشکر
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب مولود چاوش اولوکو فون کرکے مسئلہ کشمیر پردو ٹوک مؤقف اپنانے پر اظہار تشکر کیا جبکہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگوکی ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولوکے ساتھ ٹیلی فونک رابط کرکے دونوں وزرا خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پروزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان اور ترکی کے موقف میں مماثلت، خوش آئند ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترکی کی جانب سے مسلسل واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانے پر، ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں جس طرح ترک صدر رجب طیب اردگان نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے،اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان،افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولونے افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔
دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے علاقائی اورباہمی دلچسپی کے امورپر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ترک وزیر خارجہ کو دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔