”پاک بحریہ جنگی صورتحال سے ہی نہیں بلکہ ہر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے“

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے...
شائع 07 اکتوبر 2020 10:18am

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ جنگی صورتحال سے ہی نہیں بلکہ ہرطرح کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیار ہے،ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں،سیکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔

کمان کی تبدیلی کی تقریب سے الوداعی خطاب میں سبکدوش ہونےوالےنیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے امجدخان نیازی کوسربراہ پاک بحریہ بننےپرمبارکباددی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ شاندار کام سرانجام دے رہی ہے، ہمیں سیکیورٹی سمیت کئی طرح کے چیلنجزکاسامناہے،3سال میں خطےمیں بےشمارچیلنجزکاسامناکیا ،ہم ہر وقت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزیدکہا کہ ہم نیوی کومزیدبہتربنانےکیلئےپرعزم ہیں ،ہم دن اوررات ہرطرح کی جنگی صورتحال کیلئے تیارہیں، پاک بحریہ کوجدید بنیادوں پرتیارکیا گیا ہے،پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت پرخصوصی توجہ دی، پی این ایس ہیبت2020 کےآخرمیں بحریہ کاحصہ ہوگا،4چینی فریگیٹ آئندہ 2برس میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے2018میں مختلف پیشہ ورانہ مشقوں میں حصہ لیا،پاک نیوی نےریسرچ کےشعبےمیں اہم اقدامات کئے، جدید میزائل نیوی کا حصہ بنائے گئے، پی این ایس یرموک پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزیدکہا کہ ٹریننگ سینٹرکوکراچی سےگوادرمنتقل کردیا،گوادرمیں بحری اڈہ قائم کیاجا رہاہے ،ہم ملکی دفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں ،چین کےتعاون سےاکنامک زون سےمتعلق اقدامات کئےجارہےہیں،اللہ پریقین رکھناہمارے ایمان کا حصہ ہے،پاکستان نیوی میں اسلامی تعلیمات کولازمی قراردیاگیاہے۔